انسان کو اپنی محنت جاری رکھنی چاہیے’ محمد عمران رندھاوا

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستانی بالر محمد عمران رندھاوا نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے جیتنا ضروری تھا، اپنی کارکردگی نہیں، اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان جیتا اور انہیں اس بات کی خوشی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد عمران رندھاوا نے کہا کہ ٹیم کا کمبی نیشن بہت اچھا بن گیا ہے، بیٹنگ اور بائولنگ دونوں شعبوں میں ٹیم کی کارکردگی اچھی ہے کرکٹ میں ٹیم کمبی نیشن اہم ہوتا ہے اور یہی کامیابی کی وجہ بنا۔انہوں نے کہا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ بھی کھیل رہے ہیں اور تینوں فارمیٹس میں کھیلنے سے انہیں کافی کچھ سیکھنے کو ملا ہے وہ آل رائونڈر کے طور پر کھیلتے ہیں اور گزشتہ دو سال کے دوران ان کی کارکردگی بھی بہترین رہی ہے۔محمد عمران رندھاوا کا کہنا تھا کہ انہوں نے پی ایس ایل اور چیمپئنز کپ میں اچھی کارکردگی دکھائی، جس کے بعد سلیکٹرز نے انہیں پسند کیا وہ ملک کے لیے محنت جاری رکھیں گے۔انہوں نے صاحبزادہ فرحان کی کپتانی اور بیٹنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کی جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم، خصوصاً معاذ صداقت کو دیتے ہیں۔محمد عمران رندھاوا نے کہا کہ انسان کو اپنی محنت جاری رکھنی چاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں