گلوکارہ زبیدہ خانم کی برسی 19اکتوبر کو منائی جائیگی

لاہور( شوبز نیوز)ماضی کی نامور گلوکارہ زبیدہ خانم کی 13ویں برسی 19اکتوبر کومنائی جائے گی ۔زبیدہ خانم امرتسر میں پیدا ہوئیں اورقیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان ہجرت کرکے لاہور میں سکونت پذیر ہوا۔ زبیدہ خانم کا سنگیت کے کسی روایتی گھرانے سے باضابطہ کوئی تعلق نہیں تھا۔ زبیدہ خانم کی مقبولیت اور شہرت کا نقطہ آغاز ہدایتکار نذیر کی ایک پنجابی فلم ”شہری بابو” سے ہوا۔زبیدہ خانم نے پاٹے خان،دلا بھٹی ، پتن ، چن ماہی ، سرفروش ، ایاز سمیت متعدد فلموں کے لیے یادگار گیت گائے جن میں تیری الفت میں صنم ہم نے بہت درد سہے، ساڈا سجرا پیار کوے بار بار، کیتے ہوئے قرار بھل جائیں ناں، چھڈ جاویں نہ چناں باں پھڑ کے، رب نے کرایا ساڈا پتناں تے میل اوئے، نی چھیٹے سجناں دی اے، بندے چاندی سونے دی نتھ لے کے،ساڈے انگ انگ وچ پیار نے پینگاں پائیاں نیں، اے چاند ان سے جاکر میرا سلام کہنا،آئے موسم رنگیلے سہانے جیاناہیں مانے،تو چھٹی لے کے آجا بالماسمیت دیگرشامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں