انعام الرحمن نےRPO فیصل آباد کا چارج سنبھال لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی انعام الرحمن نے آر پی او فیصل آباد کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ آر پی او فیصل آباد انعام الرحمن کی پولیس لائنز آمد پرپولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ سی پی او فیصل آباد تنویر حسین، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، جملہ ٹائون ایس پیز اور دیگر پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔آر پی او فیصل آباد انعام الرحمن کی یادگارِ شہدا پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں