انٹرنیٹ پر دھوم مچانے والے مصنوعی ذہانت کے ٹاپ ٹرینڈ منظر عام پر

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک )سال 2025 ٹیکنالوجی کی دنیامیں مصنوعی ذہانت کے نام رہا جہاں سوشل میڈیاصارفین نے اپنی تصاویر کو نئے رنگ دینے کے لیے بھرپور استعمال کیا۔ جاپانی اینیمے سٹائل سے لے کر ماضی کی یادوں کو تازہ کرنے تک، رواں برس پانچ ایسے ٹرینڈز سامنے آئے جنہوں نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔اس سال “سٹوڈیو جبلی”اسٹائل سب سے زیادہ مقبول رہا۔ صارفین نے اپنی سادہ تصاویر، پالتو جانوروں اور شہروں کے مناظر کو خوبصورت اینیمے اسٹائل میں تبدیل کیا۔ ہلکے رنگوں اور جادوئی ماحول والی ان تصاویر نے خاص طور پر نوجوان نسل کو اپنا دیوانہ بنائے رکھا۔سوشل میڈیا پر پرانی بالی ووڈ فلموں اور روایتی پہناووں کا جادو سر چڑھ کر بولا۔ AI کی مدد سے صارفین نے خود کو 70 اور 80 کی دہائی کے کلاسک ساڑھی لک میں ڈھالا،روایتی زیورات اور قدیم ہیئر اسٹائل کے ساتھ یہ ٹرینڈ پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول رہا، جس میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ثقافتی ورثے کو یاد کیا گیا۔2025 کے سب سے دلچسپ ٹرینڈز میں سے ایک صارفین کی تصاویر کو چھوٹے پلاسٹک ماڈلز یا کھلونوں میں تبدیل کرنا تھا۔ بہترین لائٹنگ اور باریک تفصیلات کے ساتھ ان تصاویر نے پروفائل پکچرز کو ایک نیا رخ دے دیا۔جذباتی حوالے سے اس سال کا سب سے بڑا ٹرینڈ “اپنے بچپن کو گلے لگانا” تھا۔ AI نے پرانی اور نئی تصاویر کو اس مہارت سیجوڑا کہ ایسا محسوس ہوتا جیسے صارف اپنیبچپن کیورژن سیمل رہا ہے۔ ان تصاویر نے صارفین کو ماضی کی یادوں میں گم کر دیا اور بہت سے لوگوں نے اپنی زندگی کے سفر کی کہانیاں شیئر کیں۔اب فوٹو شوٹ کے لیے مہنگے اسٹوڈیوز جانے کی ضرورت نہیں رہی۔ رواں برس جوڑوں نے پروفیشنل فوٹو گرافی کے لیے AI کا سہارا لیا۔ سینماٹک لائٹنگ اور بہترین بیک گرانڈز کے ساتھ گھر بیٹھے ہی ایسی تصاویر تیار کی گئیں جو کسی بڑے اسٹوڈیو کا منظر پیش کرتی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں