انٹرنیٹ پر سروسز فراہمی کیلئے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ

اسلام آباد (بیوروچیف)پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی میں مختلف کمپنیوں کی دلچسپی بڑھ گئی، 6سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنیاں ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں۔پاکستان سپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری بورڈ کے قیام کے بعد 4نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ رجسٹرڈ کمپنیوں میں ایتھر ون، فلیناوٹکس، گلیکسی سپیس اور سپیس پی شامل ہیں جبکہ سٹارلنک اور اسپیس سیل پاکستان بھی مقامی کمپنیوں کے طور پر رجسٹرڈ ہیں۔ایس ای سی پی نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنیوں کی رجسٹریشن سے متعلق رپورٹ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں پیش کردی۔ چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی رانا محمود الحسن کے خط پر تفصیلات فراہم کی گئیں۔ایس ای سی پی کے مطابق صرف کمپنی کی رجسٹریشن سے سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کی تجارتی فراہمی کی اجازت نہیں ملتی، کمپنیوں کے لیے پاکستان سپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری بورڈ کا این او سی لازمی ہے، سپیس پی کے علاوہ کسی کمپنی نے تاحال پی ایس اے آر بی کا این او سی پیش نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں