جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ ٹریفک کے المناک حادثہ میں گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجہ میں ایف اے کا طالبعلم جاں بحق دوست زخمی ہو گیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ سٹی کے نواحی گائو ں چک نمبر 61گ ب مہارنوالہ کے قریب تیز رفتار بے قابوگاڑی کے ڈرائیور نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں ایف اے کا طالبعلم انعام الرحمن ساکن 61 گ ب جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکا دوست رضوان ولد رشید کی ٹانگ ٹوٹ گئی اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر جاں بحق ہونیوالے طالبعلم کی لاش کو تحویل میں لیکر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا پولیس تھانہ سٹی نے لاش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالہ کر دیا ہے نوجوان بیٹے کی اچانک ہلاکت پر گھر میں کہرام مچ گیا اور پورے علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔




