فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تحریک منہاج القرآن وتنظیم الاخوة فیصل آباد کے زیراہتمام (نورہدایت کانفرنس) آج8نومبر بروز اتوار بعداز نمازمغرب پریس کلب میں ہوگی۔کانفرنس کی صدارت سیدحمایت رسول شاہ قادری کریں گے۔خصوصی خطاب علامہ محمدانوارالمصطفیٰ ہمدمی فاضل منہاج یونیورسٹی لاہور،مولانا محمدریاض کھرل ممبرڈسٹرکٹ امن کمیٹی فیصل آباد ،محمدظفر ڈوگرC41،علامہ غلام اکبرساقی سربراہ جمعیت اسلامیہ پاکستان،حافظ محمدامجد ممبرمتحدہ علماء بورڈ حکومت پنجاب،علامہ محمدیاسین ظفر،میاں کاشف محمودمرکزی ڈپٹی سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک،علامہ عزیزالحسن اعوان صدرنظام المدارس پاکستان ڈویژن فیصل آباد،سیدشفاعت رسول شاہ،حاجی محمدامین القادری،ڈاکٹرذوالفقارعلی،سیدجلال الدین شاہ رومی،سیداظہرگیلانی شاہ ،پیرسیدحسنین شاہ گیلانی،فرمائیں گے۔کانفرنس میں تمام مکاتب فکرکے جیدعلماء کرام،مشائخ عظام پروفیسرحضرات،دانشوراورسول سوسائٹی کی ممتازشخصیات شرکت کریں گی ۔کانفرنس کوکامیاب بنانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔




