انٹرن شپ پروگرام ،پیراویٹرنری انٹرنیز کیلئے آگاہی سیشن کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلی پنجاب انٹرن شپ پروگرام کے تحت ویٹرنری آفیسرز اور پیرا ویٹرنری انٹرنیز کے لئے ایک آگاہی سیشن کا انعقاد سول ویٹرنری ہسپتال کے کانفرنس روم میں کیا گیا۔ سیشن کی صدارت ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان نے کی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر روبینہ انجم اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر سہیل احمد انجم بھی موجود تھے۔ انٹرنیز کو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں، فیلڈ ڈیوٹیز، محکمانہ نظم و ضبط اور عوام کو معیاری خدمات کی
فراہمی کے حوالے سے مفید رہنمائی فراہم کی گئی۔اورینٹیشن سیشن کے دوران ڈاکٹر نبیلہ مرتضی نے سیمن اینڈ گیس ہینڈلنگ کے حوالے سے تربیت دی جبکہ ڈاکٹر محمد آصف گوندل نے 9211 SPMSسے متعلق تفصیلی ٹریننگ فراہم کی۔ تربیتی سیشن کا مقصد انٹرنیز کو تکنیکی معلومات، عملی سمجھ بوجھ اور محکمانہ امور سے آگاہ کرنا تھا تاکہ وہ فیلڈ میں اپنی ذمہ داریاں موثر انداز میں انجام دے سکیں۔اس اورینٹیشن سیشن نے انٹرنیز کو محکمہ لائیوسٹاک کے طریقہ کار، تکنیکی امور اور سروس ڈیلیوری کے نظام سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کیا جس سے مستقبل
میں ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں