فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ ریسلنگ چیمپئن شپ اسپائر کالج سرگودھا روڈ میں منعقد ہوئی جس میں 5 کالجز کی ٹیموں نے سات ویٹ کیٹگری میں حصہ لیا۔چیمپئین کا اعزاز پنجاب گروپ آف کالج کی ٹیم نے7 گولڈ میڈل کے ساتھ اپنے نام کیا۔ سیکنڈ پوزیشن سپیریئر کالج کی ٹیم نے دوسلور اور چار براوئنز میڈل کے ساتھ، تھرڈ پوزیشن اسپائر کالج کی ٹیم نے دوسلور اور دو براوئنزمیڈل اپنے نام کئے جبکہ چوتھی پوزیشن اسلامیہ کالج کی ٹیم نے دوسلور اور ایک بران میڈل اپنے نام کیا۔پرنسپل پروفیسر رفعت اقبال، ڈائریکٹر سپورٹس خالد یعقوب، ڈائریکٹر سپورٹس فرقان احمد و دیگربھی موجود تھے جبکہ ریفریز کے فرائض محمد عاطف نومی ملک، محسن گجر،محمد اکرم اور مشتاق علی نے انجام دیئے۔




