گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میں زیر تعمیر روکے گئے انڈر پاس ٹوبہ روڈ کی تعمیر مکمل نہ ہو نے سے اہلیان علاقہ کی مشکلات بڑھ چکی ہیں ۔بارشوں کے پانی اور کچرے کے ڈھیر وں سے وبائی امرا ض پھیلنے کا اندشہ پیداہو رہاہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے امیرڈاکٹر عطاء اللہ حمید نے دفتر جماعت اسلامی گوجرہ میں پر یس نفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر حلقہ پی پی120کے امیرحیدر علی چوہدری،پی پی119کے امیر محموداحمد عزمی اور ڈاکٹر ارشد عاصم بھی موجود تھے۔ڈاکٹر عطاء اللہ حمید نے کہاکہ تین سال قبل گوجرہ میں ٹوبہ روڈ پر 1ارب42کروڑروپے کی لاگت سے انڈر پاس شروع کیاگیااورانڈر پاس کی کھدائی مکمل ہونے پر اچانک اس پر کام رو ک دیاگیاجس کے باعث انڈر پاس کی کھدائی میں کئی فٹ تک پانی جمع ہو گیا جس کے نتیجہ میں غریب شہریوں کے قریبی مکانات کو نقصان پہنچااور گندے پانی کے باعث علاقہ بھر تعفن پھیلا ہواہے جو موذی امراض میں اضافہ کا باعث بن رہاہے۔انڈر پاس کی نامکمل تعمیر شہریوں مشکلات کا سامناہے جبکہ ریلوے کی گزرنے والی تمام ٹرینیں انڈر پاس کے قریب کچھ منٹ کیلئے آہستہ ہوتی ہیں جہاں مسافر اتر اور چڑھتے ہیں جس سے ریلوے خزانہ کومالی نقصان پہنچ رہاہے ۔اور شہریوں کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔انڈر پاس پر لگایا گیا میٹریل اور مشینری ضائع ہو رہی ہے سریا زنگ آلودہوچکاہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت فوری طور پر اس منصوبہ پر کام شروع کرائے تاکہ شہر یوں کو ریلیف مل سکے۔




