انڈر پاس ٹوبہ روڈ کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے

گوجرہ(نامہ نگار)جماعت اسلامی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے امیرڈاکٹر عطاء اللہ حمیدنے کہاہے کہ گوجرہ کا سب سے بڑا سنگین مسئلہ انڈر پاس ٹوبہ روڈ کا ہے اور اس منصوبہ پر ار بوں روپے سے تعمیراتی عرصہ دراز سے کا م بندکر دیا گیاہے جس کی وجہ سے قومی سرمایہ ضائع ہو رہاہے انڈر پاس کے اندراور اس کے اطراف میں گندگی اور کھڑا پا نی انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور یہی گندگی علاقہ کے مکینوں کے لئے وبال جاں بنی ہو ئی ہے اور معتدی بیماریاں جنم لے رہی ہیں جس سے خاص طور پر معصوم چھوٹے بچے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ جو علاقہ کے عوام کیلئے سنگین صورت اختیار کر چکا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹوبہ روڈ انڈر پاس کے دورہ کے موقع پر محلہ سراج ٹائون سمیت دیگر ملحقہ آبادیوں کے رہائشیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی پی پی120کے امیر حیدر علی چوہدری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔اہلیان علاقہ نے اس موقع پر کہاکہ ان کے علاقہ کے کئی افراد انڈر پاس نہ ہو نے کی وجہ سے گزرتے وقت ٹرینوں کی زد میں آکر اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں اور کئی افرادمعذوری کا شکار ہو چکے ہیں اور موجود صورتاحال میں ان کی خواتین ریلوے لائن کو کراس کر کے بڑی مشکل سے گزر رہی ہیں جو کسی بھی ناگہانی حالت سے دوچار ہو سکتی ہیںاہلیان علاقہ نے متعلقہ ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے اور اس منصوبہ کوجلداز جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔جبکہ اس موقع پر ڈاکٹر عطاء اللہ حمید نے کہاکہ متاثرین علاقہ کے ہمراہ12جون جمعتہ المبارک کوصبح دس بجے اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ کے آفس کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں