لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) روزانہ انڈوں کے استعمال کو صحت کلیلئے بہت زیادہ مفید قرار دیا جاتا ہے اور انہیں کھانے سے جسمانی و دماغی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔نئی تحقیق سے دریافت ہوا ہے سے الزائمر سے متاثرہونے کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔ جرنل آف نیوٹریشن میں شائع تحقیق میں غذائی عادات سے وقت کے ساتھ دماغی صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کی جانچ پڑتال کی گئی۔ تحقیق میں دیکھا گیا کہ انڈے کھانے اور دماغی تنزلی کے خطرے میں کمی کے دوران تعلق موجود ہے یا نہیں۔تحقیق میں دریافت ہوا کہ اعتدال میں رہ کر انڈے کھانے جیسے ہفتے میں ایک بار یا مہینے میں چند بار کھانے سے بھی دماغی تنزلی کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔ انڈے کھانے سے الزائمر سے زیادہ تحفظ ملتا ہے، البتہ تحقیق میں انڈے کھانے سے الزائمر کے خلاف ملنے والے تحفظ کا براہ راست تعلق ثابت نہیں کیا جاسکا۔محققین کا کہنا تھا کہ غذائی اجزا سے بھرپور غذائوں کے استعمال سے طویل المعیاد بنیادوں پر دماغی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔انڈوں کو متوازن غذا کا حصہ بنانے سے وقت کے ساتھ دماغی افعال بہتر ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دریافت کیا ہے کہ ہر ہفتے 5 یا اس سے زائد بار انڈے کھانے والے افراد میں الزائمر کا خطرہ سب سے زیادہ کم ہوتا ہے۔ انڈوں میں متعدد ایسے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو دماغی افعال کیلئے مفید ہوتے ہیں۔




