فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ انگریزی و لسانیات کے زیراہتمام ایک روزہ سیمینار بعنوان ”انگریزی زبان و ادب میں عصری تحقیق کے طریقوں” مین لائبریری ہال میں منعقد کیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی ہدایت پر منعقدہ سیمینار کا افتتاح فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینیٹیز کی ڈین ڈاکٹر شازیہ رمضان نے کیا۔ ڈاکٹر شازیہ رمضان نے کہا کہ آج کے دور میں انگریزی زبان و ادب کی تحقیق میں جدید طریقہ کار کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عصری تحقیق میں صرف روایتی تجزیے یا متن کی تشریح پر اکتفا نہیں کیا جاتا بلکہ سوشیالوجی، نفسیات، ڈیجیٹل اسٹڈیز اور ثقافتی مطالعہ جیسے شعبوں کی روشنی میں بھی ادب کا جائزہ لیا جاتا ہے۔




