لندن (سپورٹس نیوز) انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-1گول ہرا دیا،یہ آرسنل کی ای پی ایل میں بارہویں فتح ہے اور اس کی پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔ میچ میں ایورٹن کی ٹیم کوئی گول سکور نہیں کر پائی ۔ واضح رہے کہ آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ39پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔




