لندن (سپورٹس نیوز) انگلینڈ میں ٹیکسی چلانے والے سابق پاکستانی کرکٹر نعیم احمد کے بیٹے نے انگلینڈ کی ڈومیسٹک کرکٹ میں تاریخ رقم کردی۔17 سالہ آف اسپنر فرحان احمد (انگلش ٹیسٹ اسپنر ریحان احمد کے چھوٹے بھائی) نے ٹرینٹ برج میں کھیلے گئے ویٹیلٹی بلاسٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ناٹنگھم شائر کی جانب سے پہلی ٹی ٹوئنٹی ہیٹرک کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے 25رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔فرحان احمد کی شاندار بولنگ کی بدولت لنکا شائر محض 126رنز بنا سکی اور ٹانگھم شائر نے مطلوبہ ہدف 16ویں اوور میں 6وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔واضح رہے گزشتہ سیزن میں وہ ایک فرسٹ کلاس میچ میں 10وکٹیں لے کر برطانیہ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے کم عمر کھلاڑی بن گئے




