گوجرہ(نامہ نگار)اوباش نے گھر میں داخل ہو کر دوشیزہ کوزیادتی کا نشانہ بنادیا۔چک نمبر348ج ب کے محمد مالک نے تھانہ نواں لاہور میں مقدمہ درج کرایاکہ اس کی عدم موجود گی میں اس کے گھر میں ملزم محمد رمضان داخل ہوا اور اس کی15سالہ بیٹی سکینہ بی بی کوزبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ایک نامعلوم ملزم پہرہ دیتا رہا۔بعض افراد موقع پرآگئے جس پر ملزمان فرارہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔




