اووربلنگ پر فیسکو کو کروڑوں کر جرمانہ

اسلام آباد (بیوروچیف) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 3سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں پر مجموعی طور پر14کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔نیپرا کی جانب سے گیپکو، کیسکو اور فیسکو پر 2023-24ء کی ناقص کارکردگی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔حکام کے مطابق کمپنیوں پر اوور بلنگ، غلط رپورٹنگ اور وصولیوں میں بہتری نہ لانے کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔ نیپرا کے مطابق گیپکو نے نقصانات مصنوعی طور پر کم دکھائے اور صارفین سے اضافی بل وصول کیے۔حکام کے مطابق گیپکو کے نقصانات 11.48فیصد تک پہنچ گئے ہیں جبکہ ہدف 9فیصد مقرر تھا۔نیپرا کے مطابق تینوں کمپنیوں کو 15دن میں جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں