ہر بچے کو تحفظ اور مساوی حقوق فراہم کرنا ہے

لاہور(بیو رو چیف )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت بچوں کے تحفظ، فلاح و بہبود اور محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب اور دستر س فائونڈیشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب و رکن صوبائی اسمبلی سارہ احمد (تمغہ امتیاز ) اور چیئرپرسن دسترس فانڈیشن شائزا شاہد نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس موقع پر چیئر پرسن سارہ احمد نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق ہر بچے کو تحفظ، عزت، تعلیم اور بہتر مستقبل کے مساوی مواقع فراہم کرنا حکومت پنجا ب کی ترجیحات میں شامل ہے،انہوں نے کہا کہ بچوں کے تحفظ کے لیے مثر حفاظتی اقدامات، عوامی آگاہی اور مختلف اداروں کے درمیان باہمی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ مفاہمتی یادداشت کے تحت بچوں کے تحفظ سے متعلق آگاہی، کمیونٹی آٹ ریچ، مدارس اور کمیونٹی تعلیمی اداروں کے ساتھ روابط اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ استعدادِ کار بڑھانے کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے، اس سلسلے میں بچوں کے لیے سہ ماہی بنیادوں پر چائلڈ پروٹیکشن اور چائلڈ رائٹس آگاہی سیشنز منعقد کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں