فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں فیصل آباد کے شہریوں کو مسائل کے حل میں براہ راست ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔کمشنرفیصل آباد مسرت جبیں نے اوپن ڈور پالیسی پر عمل کرتے ہوئے اپنے آفس کے دروازے عوام کیلئے کھلے رکھے ہو ئے ہیں۔انہوں نے ڈویژن بھرکے مختلف علاقوں سے آئے سائلین کے مسائل سنے ، مختلف درخواستوں پر ریمارکس دیئے اور متعلقہ افسران کو مسائل کے حل کیلئے ٹیلیفونک ہدایات بھی دیں۔عوامی مسائل مالی امداد، قبضہ واگزار کرانے،ملازمت کا حصول،وراثتی فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق تھے۔




