اٹلی کے جینک سیز نے تاریخ رقم کر دی۔ پہلی مرتبہ ومبلڈن چیمپئن بن گئے

لندن(سپورٹس نیوز) سپین کے کارلوس الکاریز ومبلڈن اوپن ٹینس کے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہے۔اٹلی کے جینک سنر نے پہلی بار ومبلڈن اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں اٹالین پلیئر نے دفاعی چیمپئن کارلوس الکاریز کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دی۔فائنل میں جینک سنر کی جیت کا اسکور چار چھ، چھ چار، چھ چار اور چھ چار رہا، جینک سنر نے کیریئر کا چوتھا گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کیا، فاتح کھلاڑی کو کیٹ میڈلٹن نے ٹرافی دی۔واضح رہے کہ یہ میچ نہ صرف دو ابھرتے ہوئے سٹارز کے درمیان تھا بلکہ ایک ایسی نئی ٹینس رقابت کا حصہ بھی جس نے فیڈرر، نڈال اور جوکووچ کے سنہری دور کے بعد شائقین کو پھر سے پرجوش کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں