لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکارہ نازلی نصر نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی شادی بچانے کیلئے شوبز چھوڑا، طویل جدوجہد کی لیکن رشتہ برقرار نہ رہ سکا، رشتہ نبھاتے نبھاتے 16 سال گزار دیئے۔ تفصیل کے مطابق دھواں ڈرامہ سے شہرت پانے والی ٹیلی ویژن اداکارہ نازلی نصر نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی اوربتایا کہ محبت اور دولت دونوں زندگی کے انتہائی اہم جزو ہیں، کیونکہ ان میں سے کسی ایک چیز کے بغیر بھی زندگی گزارنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ وہ فطری طور پر بہت حساس ہیں، اسی لیے اکثر اوقات انہیں دھوکہ بھی ملا ہے، وہ یہی سوچتی رہتی ہیں کہ لوگ کیا سوچیں گے اور اسی وجہ سے اکثر انہیں اپنے شوہر سے ڈانٹ بھی پڑتی ہے کہ کیوں لوگوں کے بارے میں اتنا سوچتی ہو؟ وہ کرو جو تمہارا دل چاہتا ہے۔




