اپنی چھت اپنا پروگرام،ایک لاکھ 80ہزار سے درخواستیں موصول

لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت کے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت پورٹل پر اب تک 14لاکھ 56ہزار 664درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جبکہ 10لاکھ 79ہزار 224درخواستوں کی سکروٹنی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔صوبائی وزیر ہاسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین سے ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے ملاقات کی، جس میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر ہائوسنگ بلال یاسین کے مطابق پروگرام کے تحت اب تک ایک لاکھ 80 ہزار 297خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔، جبکہ ایک لاکھ 9 ہزار 946 خاندانوں کے گھر مکمل ہو چکے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں