اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

لاہور (بیوروچیف) کینیڈا، سعودی عرب، ترکی سمیت مختلف ممالک کے محکموں اور ورلڈ بینک کے مشن نے اپنی چھت اپنا گھر منصوبے میں دلچسپی ظاہرکی ہے،ورلڈ بینک مشن کا جلد پنجاب کا دورہ بھی متوقع ہے۔اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کو دنیا کے سب سے بڑے سود سے پاک ہائوسنگ فنانس پروگرامزمیں سے ایک تسلیم کیاگیا،عالمی ماہرین نے اپنی چھت اپنا گھر کو ترقی پذیرممالک کے لیے ایک قابل تقلید ماڈل قرار دیا، پنجاب کوسستی اورسماجی ہائوسنگ فنانس میں عالمی سطح پر ایک اہم مثال کے طورپرپیش کیا گیا۔ ترجمان محکمہ ہائوسنگ کا کہنا ہے کہ متعدد ممالک کے کامیاب ہائوسنگ ماڈلز سے استفادہ کیا گیا، باکو ورلڈ اربن فورم میں پنجاب کی جدید ہائوسنگ پالیسیاں عالمی سطح پر سراہی گئیں، پاکستانی پویلین کے ذریعے عالمی اداروں، ترقیاتی شراکت داروں اور حکومتوں سے اہم روابط قائم کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں