اپنے اندر سکون محسوس کرنا بھی بہترین نصیب کی علامات ہیں’ صنم سعید

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی اداکارہ صنم سعید انسٹاگرام اسٹوری پر آپ کا نصیب شادی سے کہیں بڑھ کر ہے کے عنوان سے ایک پیغام شیئر کیا ہے۔شیئر کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ جب کسی کے گھر بیٹی پیدا ہوتی ہے تو عموما اس کے اچھے نصیب کے لیے دعا کی جاتی ہے کہ اللہ اسے اچھا نصیب عطا فرمائے، تاہم اکثر اس دعا کا مفہوم صرف ایک اچھا جیون ساتھی ملنے تک محدود کر دیا جاتا ہے۔پیغام میں کہا گیا ہے کہ محبت کرنے والے والدین، علم حاصل کرنے کے مواقع، حلال روزی، مخلص دوست اور دوسروں کی مدد کرنے کی توفیق بھی زندگی کی قیمتی نعمتیں ہیں۔اداکارہ نے کہا ہے کہ اللہ کی ہدایت ملنا، اس کی عبادت کی توفیق اور اپنے اندر سکون محسوس کرنا بھی بہترین نصیب کی علامات ہیں۔ پیغام میں محبت، عزت اور جذباتی تحفظ پر مبنی ازدواجی زندگی کو ایک خوبصورت نعمت قرار دیا گیا ہے اور سوال اٹھایا گیا ہے کہ اسے ہی عورت کی پوری زندگی اور قسمت کا مرکز کیوں بنا دیا جائے؟صنم سعید نے پیغام میں کہا ہے کہ بیٹی کا نصیب صرف اس گھر تک محدود نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں