اچھی کہانی لکھنا آسان کام نہیں ہوتا، بشریٰ انصاری

لاہور(شوبز نیوز) اداکارہ بشریٰ انصاری اور ساتھی اداکارہ نادیہ خان کے ساتھ ایک شو میں ہونے والی بحث دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی نجی چینل کے ڈراما ریویو شو میں نادیہ خان اور بشری انصاری حال ہی میں آن ایئر ہونے والے ڈرامے کی تکنیکی امور پر گفتگو کر رہی تھیں۔و جب ڈرامے کی کہانی پر نادیہ خان نے کچھ زیادہ ہی تنقید کرڈالی تو بشریٰ انصاری نے سینئر ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے انھیں ٹوک دیا اور ایک پتے کی بات بتائی۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ دیکھیں نادیہ ہمارے بیچارے رائٹرز گھنٹوں تنہائی میں بیٹھ کر بڑی محنت کے ساتھ سے کہانیاں بنتے ہیں۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ لکھنا ایک بہت کٹھن کام ہے جس کے لیے رائٹرز خلوت اختیار کرتے ہیں۔ آپ چاہے کہانی کو ایک نمبر دیں یا دس، رائٹرز بہرحال اپنی محنت پوری کرتے ہیں یہ آسان کام نہیں ہوتا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی نجی چینل کے ڈراما ریویو شو میں نادیہ خان اور بشری انصاری حال ہی میں آن ایئر ہونے والے ڈرامے کی تکنیکی امور پر گفتگو کر رہی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں