لاہور (شوبز نیوز) اداکار حیدر سلطان نے ہمایوں سعید کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں سمجھنا چاہیے کہ کالج کے لڑکے کردار میں وہ اچھے نہیں لگتے۔ ایک انٹرویو کے دوران حیدر سلطان نے ہمایوں سعید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہیں سمجھنا چاہیے کہ کالج کے لڑکے کردار میں وہ اچھے نہیں لگیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید اب اس عمر میں آ چکے ہیں، جہاں وہ ہر کردار میں اچھے نہیں لگیں گے، انہیں کرداروں میں آنا چاہیے، اپنے حساب سے کردار بنانا چاہیے۔انہوں نے مثال دی کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان بھی ہیرو آتے ہیں لیکن وہ کردار بنا کر ہیرو بنتے ہیں جب کہ ہمارے ہاں ایسا نہیں ہوتا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اچھی فلمیں بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے




