اڈا جوہل، ڈرائیور نے ٹرک کو بیک کرتے نوجوان کو کچل دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ کھرڑیانوا لہ کے علاقہ اڈا جوہل کے قریب وزنی کنڈا پر ڈرائیو ر نے ٹرک بیک کرتے ہوئے نوجوان کو کچل دیا، بتایا جاتا ہے کہ 97ر۔ب کا رہائشی شہزاد عرف ریمبو اڈا جوہل کے قریب اوزان کنڈا کے قریب کھڑا تھا کہ اچانک وزن کروانے آئے ڈرائیور ٹرک کو بیک کرنے لگا تو مذکورہ نوجوان کے اوپر چڑھا دیا وہ موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں