اکشے کمار کے 2 اصول 25 سال بعد بھی نہیں بدلے’ تبو

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکارہ تبو نے انکشاف کیا ہے کہ ساتھی اداکار اکشے کمار کے دو اصول 25 سالوں میں بھی نہیں بدلے ہیں۔بالی ووڈ میں اداکار اکشے کمار کی فٹنس اور وقت کی پابندی سے سب ہی واقف ہیں اب سینئر اداکارہ تبو نے ان کے دو اصولوں کا انکشاف کیا ہے جو وہ 25 سالوں سے اپنائے ہوئے ہیں۔تبو اور اکشے کمار نے پہلی بار 1996 کی فلم تو چور میں سپاہی میں اسکرین شیئر کی تھی۔سن 2000 کی کلاسک فلم ہیرا پھیری میں دونوں نے اداکاری کے جوہر دکھائے اب 25 سال بعد دونوں کو فلمساز پریا درن نے نئی ہارر فلم بھوت بنگلا کے لیے دوبارہ اکٹھا کیا ہے۔اکشے کے ساتھ اتنے سالوں بعد کام کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے تبو نے کہا کہ ان کا مزاح اور توانائی ایک جیسی ہے۔تبو نے بتایا کہ اکشے کمار اب بھی صبح چار بجے اٹھتے ہیں اور جلدی کام مکمل کرکے گھر چلے جاتے ہیں جو سب کے لیے بہت اچھی بات ہے، وہ ہمیشہ کہتے ہیں جلدی سونا چاہیے اور دوسرا یہ کہ وہ پارٹیوں میں نہیں جاتے۔اس سے قبل اکشے کمار نے کہا تھا کہ میں روزانہ آٹھ گھنٹے کام کرتا ہوں اس کے بعد جسم تھک جاتا ہے اور میں آٹھ گھنٹے کی نیند لیتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں