کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ عمارہ چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھی کام کے سلسلے میں کراچی میں تنہا رہتی رہی ہیں، کورونا کے دنوں میں ایک بار وہ پورا دن بیہوش رہیں، ان کے گھر والے پریشان ہوگئے۔عمارہ چوہدری نے حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کراچی میں تنہا رہنے کے دوران پیش آنے والی مشکلات سے متعلق بھی بات کی۔اداکارہ نے بتایا کہ تنہا رہنے کے کچھ فوائد بھی ہیں لیکن اس کے مقابلے نقصانات زیادہ ہیں، خصوصی طور پر اپنے اہل خانہ اور قریبی رشتے داروں سے دوری کا پچھتاوا ہوتا ہے۔ان کے مطابق تنہا رہنے سے اگرچہ انسان بہت کچھ سیکھتا ہے، بہت سارے کام خود کرنے لگتا ہے، مشکل وقت کا سامنا کرنے کی ہمت آجاتی ہے لیکن اس باوجود اکیلے رہنے کے نقصانات زیادہ ہیں۔




