لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے معاشرتی رویوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بھی بہت سے مرد اپنی عزت کا پیمانہ عورت کے لباس سے جوڑتے ہیں، جو ایک افسوسناک سوچ ہے۔فضیلہ قاضی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کی نظر میں اچھی عورت اسے تصور کیا جاتا ہے جو کسی ماں کے بگڑے ہوئے بیٹے کو سدھار دے یا دنیا کے تمام مسائل حل کردے، ایسی عورت کو ہی مثالی سمجھا جاتا ہے۔ان کے مطابق ہمارے ڈراموں میں روتی ہوئی عورت کو اچھا سمجھا جاتا ہے، جب کہ وہ عورت جو مضبوط ہو، اپنے فیصلے خود کرے اور کسی پر انحصار نہ کرے۔




