کوٹ عبدالمالک (نامہ نگار)شیخوپورہ کے علاقے کوٹ عبدالمالک میں ایئر کنڈیشن بند نہ کرنے پر باپ بیٹے میں تلخ جملوں کا تبادلے کے بعد باپ نے بیٹے کو فائرنگ کے بعد قتل کردیا۔ فائرنگ کے واقعے میں والد خود اور بہو بھی زخمی ہوئی، واقعہ کے بعد زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔




