لاہور(شوبز نیوز)بین الاقومی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور بھارتی وزیر خارجہ جے ایس شنکر کی ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے سال کی آمد پر خوشگوار قرار دے دیا’ علی ظفر نے سپیکر قومی اسمبلی اور بھارتی وزیر خارجہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔علی ظفر کا کہنا تھا کہ نئے سال کے پہلے دن ایسی تصویر دیکھنا خوش آئند ہے، دونوں ممالک ماضی کی کشیدگی اور منفی آوازوں سے آگے بڑھتے ہوئے پائیدار امن کی جانب قدم بڑھائیں گے، اگر دونوں فریق نفرت انگیز بیانیے، ٹرولز، منفی سوچ رکھنے والوں اور تخریبی عناصر کے شور سے نکل کر آگے بڑھیں۔




