ایرانی پارلیمنٹ سے آبنائے ہرمز سے متعلق بل منظور

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی نے آبنائے ہرمز سے متعلق بل کی منظوری دے دی۔ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا یہ بل رہبرِ انقلاب کی ہدایات اور حکومتی اداروں کی آرا کی بنیاد پر تیار کیاگیا،بل کا مقصد قومی مفادات کا تحفظ اورخلیج فارس کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران پر عائد بحری ناکہ بندی پر عمل درآمد جاری ہے،مشرقِ وسطی میں 20 سے زائد جنگی بحری جہاز تعینات کیے گئے ہیں،بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ ہونے کے بعد سے 55 تجارتی جہازوں کا رخ موڑا گیا،وارننگ نظر انداز کرنے پر 2 جہازوں کو ناکارہ بنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں