لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 11سے 18اگست تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے نیشنل چیمپئنز کپ کے تمام میچز میں شائقین کا داخلہ مفت رکھنے کا اعلان کر دیا۔پی سی بی کے مطابق نیشنل چیمپئنز کپ کے تمام 7 میچز ڈے نائٹ ہوں گے، جن کا آغاز دوپہر 3 بجے ہو گا۔نیشنل چیمپئنز کپ میں پاکستان گرینز، پاکستان وائٹس، پاکستان بلوز اور پاکستان گولڈ کی چار ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ سنگل لیگ رانڈ رابن کی بنیاد پر کھیلا جائے گا، جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی سرفہرست دو ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔پاکستان گولڈ کی قیادت شاہین شاہ آفریدی، پاکستان گرینز کی کپتانی شاداب خان، پاکستان وائٹس کی قیادت صائم ایوب جبکہ پاکستان بلوز کی کپتانی صاحبزادہ فرحان کریں گے۔پی سی بی نے ٹورنامنٹ کے لیے 44 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈز کے علاوہ 13 ریزرو کھلاڑیوں کا بھی اعلان کیا ہے۔نیشنل چیمپئنز کپ 2026-27 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا آغاز بھی کرے گا اور اسے 2027 کے آئی سی سی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم قرار دیا جارہا ہے۔




