ترسیلات زر میں اضافے پر وزیرا عظم کا اظہار اطمینان

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جولائی 2026میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 3.6ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجنے پر اظہار اطمینان۔ وزیراعظم نے کہا کہ جولائی 2026میں سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے سال بہ سال کی بنیاد پر 13فیصد اضافی ترسیلات زر موصول ہوئے جو نہایت خوش آئند ہے۔ جولائی 2026میں سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات میں ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر بھی 4.5فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں کی ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی میں تواتر سے مثبت کردار لائق تحسین ہے۔سمندر پار پاکستانی ہمارا قومی معاشی دھارے کا بیش قدر جزو ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں