اسلام آباد (بیوروچیف) مشرق وسطی میں لگی جنگ کی آگ کو مکمل طور پر بجھانے کیلئے پاکستان کی سول اور عسکری قیادت متحرک ہیں ۔ وزیراعظم شہبازشریف، نائب وزیراعظم اسحاق اور وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ کا سعودی عرب کا دورہ کیا۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی انتہائی اہم ملاقات ہوئی۔ دوسری جانب فیلڈمارشل عاصم منیر نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے ہمراہ تہران میں ایرانی قیادت سے ملے۔ بڑی اہم پیش رفت ہورہی ہے ۔ امریکا ایران مذاکرات کا اگلا دور آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہوگا۔ا ایران امریکا ممکنہ معاہدے کے اہم نکات سامنے لے آیا جس کے تحت واشنگٹن یہ ضمانت دے گا کہ وہ آئندہ ایران پر حملہ نہیں کرے گا ۔ ایران کے منجمد اثاثے بھی بحال کردیے جائیں گے جبکہ آبنائے ہرمز کو کھولنے اور جہازوں کے گزرنے پر فیس وصولی کا معاملہ ابھی طے کیا جانا باقی ہے۔وائٹ ہائوس بھی تصدیق کرچکا ہے کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان واحد ثالث ہے جو بہترین سفارتکاری کررہا ہے اور مذاکرات کی میز اسلام آباد میں ہی سجے گی۔




