ایس آئی یوٹی ہسپتال منصوبہ جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے گرانقد رتحفہ ہے،سابق گورنر پنجاب

رحیم یار خان(بیورو چیف)سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کا کھنا ہے کہ ایس آئی یو ٹی ہسپتال کا منصوبہ سندھ پنجاب اور بلوچستان کے سنگم پر واقع ضلع رحیم یار خان سمیت جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے ایک گرانقدرتاریخی تحفہ ہے گردوں کے امراض میں مبتلا لاکھوں مریض مستفید ہونگے پیپلز پارٹی کی قیادت اور حکومت سندھ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیں ایس آئی یوٹی جیسا ہسپتال دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز زیر تعمیر ایس آئی یو ٹی ہسپتال کے جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہیں منصوبے کی پیش رفت مختلف شعبوں اور تکمیل کے مراحل پر بریفنگ دی گئی۔مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ کامرس کالج روڈ پر واقع ایس آئی یو ٹی ہسپتال کا قیام جنوبی پنجاب خصوصا رحیم یار خان اور گردونواح کے عوام کے لیے ایک انقلابی منصوبہ ثابت ہوگا جہاں جدید طبی سہولیات اور مہنگا علاج بھی مستحق مریضوں کو مکمل طور پر مفت فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ عوام کی خدمت کے اس وژن کا تسلسل ہے جس کے تحت صحت کی بہترین سہولیات ہر شہری تک پہنچانا مقصد انہوں نے ایس آئی یو ٹی کی انتظامیہ مخیر حضرات اور منصوبے سے وابستہ تمام افراد کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے لاکھوں مریض مستفید ہوں گے۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت خصوصا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور دیگر قیادت کا شکریہ ادا کیا جن کی دلچسپی اور تعاون سے یہ اہم عوامی منصوبہ پایہ تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ مخدوم سید احمد محمود نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائیگا۔ تاکہ لوگوں کو صحت کی معیاری اور مفت سہولیات میسر آ سکیں۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر سابق ایم پی اے انجینئر جاوید اکبر ڈھلوں و ایس آئی یو ٹی انتظامیہ نے بتایا کہ ہسپتال 35 کنال اراضی قائم 50 بیڈز پر مشتمل ہوگا اور دسمبر 2027 تک فنکشنل ہو جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں