کمالیہ(نامہ نگار)نویں اور دسویں محرم کے جلوسوں کے روٹس کا جائزہ ایس ایچ او سٹی کمالیہ فاروق خان نیازی نے صدر انجمن حسینیہ رجسٹرڈ کمالیہ مرتضی خان کھرل کی ہدایت پر دربار مائی راج بی بی کا دورہ کیا اور نویں و دسویں محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس مو قع پر حیدر علی زرگر اور محمد زین العابدین نے ایس ایچ او سٹی کو جلوسوں کے راستوں، انتظامات اور سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی۔ فاروق خان نیازی نے جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کرتے ہوئے سیکیورٹی اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا اور متعلقہ انتظامات کو مزید مثر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور عزاداروں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں گے ، جبکہ جلوسوں کے راستوں پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ مذہبی رسومات پرامن ماحول میں ادا کی جا سکیں۔




