دبئی (سپورٹس نیوز) قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے بڑے میچ سے پہلے ٹرائی نیشن سیریز سے فائدہ ملے گا۔ایک انٹرویو میں شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹی 20 میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی، ہماری ینگ ٹیم ہے سب بلا خوف کرکٹ کھیلتے ہیں، ایشیا کپ سے کافی پہلے یہاں آگئے ہیں تیاری کرنے کا اچھا موقع ملے گا۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر کا مزید کہنا تھا کہ پہلا فوکس ٹرائی نیشن سیریز اور اس کے بعد ایشیا کپ ہے۔ایشیا کپ کے بڑے میچ سے پہلے ٹرائی نیشن سیریز سے فائدہ ملے گا۔




