ڈھاکہ (سپورٹس نیوز) ایشین ہاکی فیڈریشن نے بنگلادیش کو ایشیا کپ میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دے دی۔ بنگلادیش ہاکی فیڈریشن نے ایشیا کپ کے دعوت نامے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شرکت کا خط ہاکی انڈیا کی جانب سے موصول ہوا ہے۔بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ ہاکی میں شرکت کریں گے۔ بنگلادیش کو ایشیا کپ میں پاکستان کی جگہ شرکت کی دعوت دی گئی ہے، پاکستان ہاکی ٹیم کا موجودہ حالات میں بھارت جانا ممکن نہیں۔واضح رہے کہ ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 27اگست سے بھارتی ریاست بہار کے شہر راج گیر میں شیڈول ہے۔




