اسلام آباد (بیورو چیف) ایف آئی اے سرکل سرگودھا نے انسانی اسمگلرز، ویزا فراڈ میں ملوث عناصر اور بدعنوانی کے مرتکب افراد کیخلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پہلی کارروائی میں ملزم عاشق حسین ولد دوست محمد، سکنہ بستی جوئیہ، تحصیل و ضلع سرگودھا کو مقدمہ نمبر 57/2026 بجرم دفعات 17/22 امیگریشن آرڈیننس 1979 کے تحت گرفتار کیا گیا۔ ملزم انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث پایا گیا۔دوسری کارروائی میں ساجد محمود، لائن مینـII، فیسکو (BSـ09) کو مقدمہ نمبر 01/2026 بجرم دفعہ 161 تعزیرات پاکستان بمعہ دفعہ 5(2) انسدادِ بدعنوانی ایکٹ 1947 کے تحت گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے مدعی سے 50 کے وی اے ٹرانسفارمر اور تین تھری فیز بجلی میٹرز کی تنصیب کے بہانے 9 لاکھ روپے وصول کیے۔تیسری کارروائی میں ملزم ذیشان زبیر ولد محمد زبیر، سکنہ تحصیل بھوانہ، ضلع چنیوٹ کو مقدمہ نمبر 113/2026 بجرم دفعات 17/22 امیگریشن آرڈیننس 1979 کے تحت گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے جنوبی افریقہ میں ملازمت دلوانے کے بہانے مدعی سے 19 لاکھ روپے وصول کیے، تاہم وعدہ پورا نہ کیا۔




