ایم ڈی واسا کا15روز میں تمام پونڈنگ پوائنٹس کو کلیئر کرنے کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضانے15روز میں تمام پونڈنگ پوائنٹس کو کلیئر کرنے کا حکم جاری جبکہ واضح کیا ہے کہ مون سون سیزن سے قبل تمام پونڈنگ پوائنٹس سے پانی کے اخراج کا مکمل حل نکلنا چاہئے۔ آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں جتنے بھی پونڈنگ پوائنٹس ہیں ان پوائنٹس کو کلیئر کرنے کے لئے وہاں مسائل کے حل بارے تجاویز دی جائیں تاکہ ان پر عمل درآمد شروع کیا جا سکے۔ایم ڈی واسا نے کہا کہ پونڈنگ پوائنٹس کے خاتمے کے لئے جامع اور پائیدار حل نکالا جائے جس میں اگر کوئی پائپ لائن بچھائی جانی ہے اسے مکمل کیا جائے اور اگر کسی پونڈنگ پوائنٹ پر ڈی واٹرنگ سیٹ یا سکر مشینری انسٹال کرنی ہے تو فوری طور پر کی جائے، اسی طرح اگر سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کی ضرورت ہے تو فوری طور پر ڈی سلٹنگ کا عمل مکمل کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام پونڈنگ پوائنٹس کو15روز میں ہر طرح سے کلیئر ہونا چاہئے تاکہ مون سون سیزن میں کسی پونڈنگ پوائنٹ پر بھی پانی نظر نہیں آنا چاہئے۔ ایم ڈی واسا نے تاکید کہ آپریشنز ڈائریکٹرز پونڈنگ پوائنٹس کو کلیئر کرنے بارے تجاویز جلد از جلد بھجوائیں تاکہ قابل عمل تجاویز پر کام شروع کروایا جا سکے۔ اس موقع پر ڈی ایم ڈی ایڈمن شعیب رشید، ڈی ایم ڈی او اینڈ ایم عثمان ضیا، ڈی ایم ڈی انجینئرنگ شعیب ضیا، ڈائریکٹر آپریشنز ایسٹ نعمان نور، ڈائریکٹر آپریشنز ویسٹ مخدوم بابر، ڈائریکٹر کنسٹرکشن حیات رندھاوا و دیگر بھی شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں