ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوںکو رمضان المبارک میں ریلیف فراہم کرنے لئے ضلعی انتظامیہ مسلسل متحرک ہے۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا ،انہوں نے رمضان سہولت بازار میں اشیائے خوردونوش کے نرخ اور معیار کا جائزہ لیا۔اے ڈی سی جی نے رمضان سہولت بازار میں چینی اور آٹے کے سٹالز کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی اولین ترجیح ہے کہ کی کم آمدنی والے طبقہ کو ریلیف فراہم کیا جائے، سی ایم کی پوری توجہ مہنگائی کو قابو کرنے پر ہے۔




