اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم نے ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن سکیم کیخلاف شکایات کا نوٹس لے لیا اور اسکیم کاجائزہ لینے کیلئے 12رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کمیٹی کا کنونیئر مقرر، وزیرخزانہ اورنگزیب ، وزیرتجارت جام کمال خان اور چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کمیٹی ارکان میں شامل ہوں گے،کمیٹی 2 ہفتوں کے اندر ای ایف سی فریم ورک میں خرابی کی نشاندہی کرکے ا زالہ کیلئے سفارشات وزیر اعظم کو پیش کریگی ۔ ممبرکسٹمز پالیسی ایف بی آر،ممبر آئی آرپالیسی ایف بی آرکمیٹی ارکان کاحصہ ہوں گے۔ سیکرٹری تجارت کمیٹی کے سیکرٹری کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔ کمیٹی میں نجی شعبے سے اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا گیا ۔ چیئرمین اپٹما،چیئرمین پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کمیٹی ارکان میں شامل ہیں۔ چیئرمین پاکستان کاٹن جنررز ایسوسی ایشن کوکمیٹی ارکان میں شامل کیاگیا ہے۔ کمیٹی ارکان میں مصدق ذوالقرنین اور شہزادسلیم شامل ہیں۔کمیٹی کوایکسپورٹ فیسلٹییشن اسکیم سے متعلق سفارشات تیارکرنیکا ٹاسک د یدیا گیا۔کمیٹی2 ہفتوں کے اندر سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرے گی ۔کمیٹی کے ٹی او آرز بھی طے کرلیے گئے ہیں جس کے مطابق کمیٹی اس بات کا جائزہ لیکر تعین کرے گی کہ آیا ای ایف سی اسکیم مقامی سپلائیز کے مقابلے میں غیر متناسب طور پر درآمدات کے حق میں ہے ؟؟۔ کمیٹی یہ بھی تجزیہ کرے گی کہ سکیم کے برآ مدی شعبہ کو سپلائی کی جا نے والی انٹر میڈیٹ گڈز کے مقامی مینو فیکچرز پر کیا مضمرات مرتب ہوئے ہیں۔کمیٹی ای ایف سی فریم ورک میں کسی بھی خرابی ہونے پر نشاندہی کرکے ا سکے ازالہ کیلئے قابل عمل سفارشات دے گی تاکہ اس امع کو یقینی بنایا جا ئے کہ سکیم کو مقامی صنعت کی ترقی اور قومی برآ مدی پروموشن کے مقاصد سے مطابقت کی حامل ہو۔




