لاہور (بیوروچیف)لاہورکے شہری کے نام پر421گاڑیاں، رکشے اور موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہونیکا انکشاف ہوا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کیمطابق شہری باز محمد کینام پر 421 گاڑیاں، رکشے اور موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، گاڑیوں کی ملکیت کا انکشاف جنرل ہولڈاپ کے دوران ہوا۔ ترجمان کیمطابق باز محمد کے نام پر 20لاکھ 88 ہزار800روپے سے زائد کے 1526ای چالان واجب الادا ہیں ۔ ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا کہ شہری باز محمد کی موٹرسائیکل تھانہ مسلم ٹائون میں بند کردی گئی ہے۔




