اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن

راولپنڈی (بیورو چیف) اے این ایف نے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 3 کروڑ98لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 502.91 کلوگرام منشیات برآمد کر کے خاتون سمیت 7ملزمان گرفتار کر لئے ۔ترجمان کے مطابق حیات آباد پشاور میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.2کلوگرام چرس برآمد ہوئی جبکہ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنیکا اعتراف کیا۔اسلام آباد ایئرپور ٹ پر دبئی جانیوالی خاتون کے قبضے سے کیلسی کے ڈبے میں چھپائی گئی 1.582 کلوگرام ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئیں۔ جناح ایئرپورٹ کے قریب کوریئر آفس میں سعودی عرب جانے والے پارسل سے کپڑوں میں جذب 3.9کلوگرام آئس برآمد ہوئی جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر واقع کوریئر آفس میں برطانیہ جانے والے پارسل سے 310گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔رنگ روڈ پشاور پر پمپ کے قریب گاڑی سے18کلوگرام افیون برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ چونگی نمبر 26اسلام آباد کے قریب2ملزمان کے قبضے سے 1.2کلوگرام چرس اور 200گرام آئس برآمد ہوئی۔اے این ایف کے مطابق فیض پور لاہور کے قریب ملزم کے قبضے سے22.8کلوگرام چرس، 2 کلوگرام افیون اور 700گرام آئس برآمد کی گئی جبکہ تربت، ضلع کیچ کے قریب 451کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ترجمان نے کہا کہ تمام کارروائیوں کے تحت انسداد منشیات ایکٹ 1997کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں