اے سی کمالیہ ارم شہزادی کا رورل ہیلتھ سنٹر کا دورہ

کمالیہ(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی کا رورل ہیلتھ سنٹر740گ ب کا اچانک دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر 740گ ب کا اچانک معائنہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری کا رجسٹر چیک کیا اور عملے کی موجودگی کو یقینی بنایا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال میں مریضوں کے لیے دستیا ب مفت ادویا ت کے اسٹاک کا بھی معائنہ کیا اور ادویات کی فراہمی کے انتظاما ت کا جائزہ لیا۔ارم شہزادی نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور علاج معالجے کی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور عملے کے رویے کے بارے میں دریافت کیا۔ مریضوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے اپنے تاثرات سے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں