پاکپتن (نامہ نگار) پاکپتن میں بابا بلھے شاہ ٹرین کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثہ 16ایس پی کے قریب پیش آیا، ٹرین لاہور سے پاکپتن آ رہی تھی کہ راستے میں ایک بوگی ڈی ریل ہوگئی، حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔واقعے کے بعد ریلوے کی مشینری اور ٹیکنیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے جبکہ حکام کے مطابق ریلوے ٹریک کو جلد بحال کر دیا جائے گا۔




