فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر،رانا شاہد مقرب) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ اول سالانہ 2026 میں مختلف گروپس میں طلبہ کی شرکت اور کامیابی کا تناسب جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر109,245 امیدواروں میں سے 77,708امیدوار کامیاب قرار پائے، کامیابی کا مجموعی تناسب 71.13فیصد رہا۔اعداد و شمار کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں 22,377 امیدواروں نے امتحان دیا جبکہ 19,576 امیدوار کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 87.48فیصد رہا۔پری انجینئرنگ گروپ میں 4,622 امیدوار شریک ہوئے، جن میں سے 4,028 امیدوار کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب 87.15 فیصد رہا۔جنرل سائنس گروپ میں 27,412 امیدواروں نے امتحان دیا جبکہ 21,165 امیدوار کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 77.21 فیصد رہا۔اسی طرح آرٹس گروپ میں 30,567 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے، جن میں سے 21,908 امیدوار کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 71.67 فیصد رہا۔




