بار ایسو سی ایشن گوجرہ کیلئے 30 لاکھ کی گرانٹ کا چیک جاری

گوجرہ(نامہ نگار)صوبائی وزیر قانون رانا اقبال خاں نے بار ایسو سی ایشن گوجرہ کے لئے 30لاکھ روپے کی گرانٹ کا چیک جاری کر دیا۔ بار ایسو سی ایشن گوجرہ کے صدر چوہدری اعجاز اختر کہو جہ اور جنرل سیکرٹری چوہدری ایاز افضل بسراء کی قیادت میں وفد نے صوبائی وزیر قانون سے ان کے آفس میں ملاقات کی جس میں صوبائی وزیر قانون نے بار ایسو سی ایشن گوجرہ کیلئے30لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ کاچیک جاری کرتے ہو ئے بار ایسو سی ایشن گوجرہ کے صدر چوہدری اعجاز اختر کہو جہ اور جنرل سیکرٹری چوہدری ایازافضل بسراء کے حوالے کیاچیک جاری کر نے پر بار ایسو سی ایشن گوجرہ نے صوبائی وزیر قانون کا شکریہ اداکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں